اپنے فن کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہوں ‘ ماہ نور بلوچ

اپنے فن کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہوں ‘ ماہ نور بلوچ

لاہور ( این این آئی) اداکارہ ماہ نوربلوچ نے کہا ہے کہ میں اپنے فن کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہوں ، ابھی میں نے سفر کا آغاز کیا ہے ،منزل کتنی دیر میں ملتی ہے اس کا علم نہیں ہے ۔ ایک انٹرویو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایک دن میں اپنی محنت کی بدولت شہرت کی ان بلندیوں کو چھو لوں گی جو میرے تصور میں ہے ۔ نیہا بلوچ نے کہا کہ میرے کسی فنکارہ کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے ، میں سب ساتھی فنکارو ں کی عزت کرتی ہوں اور اپنے سینئر زسے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش میں مصروف رہتی ہوں ۔

مزید : کلچر