جر منی میں دنیا کا سب سے بڑا وائلین تخلیق ،عالمی ریکارڈ قائم

جر منی میں دنیا کا سب سے بڑا وائلین تخلیق ،عالمی ریکارڈ قائم

فرینکفرٹ(آئی اےن پی )جر منی میں 12ر±با ب سازوں نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا وائلین تخلیق کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔یہ دیوہیکل وائلین 4.28میٹر لمبا ،1.45 میٹر چو ڑا جبکہ 100کلو گرام وزنی ہے۔اس منفرد اور دلچسپ وائلین کی تیاری کے بعد اسے عام وائلین کی طرح باقاعدہ طور پر بجا کر اس کی نمائش کی گئی جسے اس کی دیو قامت حجم کے باعث بیک وقت تین مو سیقار مل کر بجاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس وائلین کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے وائلین کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر