عراق ¾ دہشتگردی کے الزامات کا سامنا کر نے والے 22قیدی سکیورٹی گارڈ کو مارنے کے بعد جیل سے فرار ¾ کئی پھر گرفتار

عراق ¾ دہشتگردی کے الزامات کا سامنا کر نے والے 22قیدی سکیورٹی گارڈ کو مارنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(این این آئی) شمالی عراق میں دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنے والے 22 قیدی سیکورٹی گارڈ کو مارنے کے بعد جیل سے فرار ہو گئے تاہم ان میں سے بیشتر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں کے ال اڈیلہ جیل سے فرار ہونے کے بعد پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے انہیں ڈھونڈنے کےلئے آپریشن شروع کیا جس میں ایک مفرور قیدی ہلاک اور 13 کا دوبارہ پکڑ لیا گیا تاہم 8 قیدی تاحال مفرور ہیں۔دو سینئر سیکورٹی آفیشلز نے کہا کہ قیدیوں نے گارڈ کو ایک ایسے موقع پر اپنے سیل کے پاس بلایا جبکہ اس کے بقیہ ساتھی سو رہے تھے اور کہا کہ ان کا ایک ساتھی شدید بیمار ہے اور اسے جھانسہ دے کر قتل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد متعدد گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا جہاں ان پر الزام لگا کہ انہوں نے قیدیوں کو بھاگنے میں مدد فراہم کی۔عراق میں سیکورٹی کی ناقص صورتحال کے باعث جیل ٹوٹنے کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -