برطانوی وزیر اعظم کی سجاد کریم کو اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکبادکا پیغام

برطانوی وزیر اعظم کی سجاد کریم کو اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکبادکا پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سجاد کریم کو یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹینکنالوجی لاہور کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سجاد کریم نے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے سجاد کریم بحیثیت رکن ای یو پارلیمنٹ گذشتہ آٹھ سالوں سے پاکستان برطانیہ اور یورپ کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں وہ پہلے برطانوی مسلمان منتخب رکن یورپی پارلیمنٹ ہیں اور انھوں نے پہلی دفعہ یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ بنایا جس کے وہ ابتک چیئرمین ہیں اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لاءسوسائٹی کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک نے بھی سجاد کریم کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ سجاد کریم‘ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے ملک وقوم کیلئے وہ قربانیاں دی ہیں جو تاریخ کا ایک حصہ بن گئی ہیں پاکستان کی تاریخ میں انکا نام سنہری حروف سے لکھا جائیگا دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دل بلاشبہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں آج سجاد کریم نے وہ کارنامہ سر انجام دیا ہے جس سے دیار غیر میں بسنے والے تمام تارکین وطن کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -