افغانستان، صوبہ قندوز میں شادی شدہ خاتون کو سنگسار ہونے سے بچا لیا گیا

افغانستان، صوبہ قندوز میں شادی شدہ خاتون کو سنگسار ہونے سے بچا لیا گیا

قندوز (اے این این) افغانستان کے صوبے قندوز دشت آر چی ڈسٹرکٹ میں ایک شادی شدہ خاتون کو طالبان کے ہاتھوں سنگسار ہونے سے بچا لیا۔ بھارتی میڈیا نے افغان پولیس کے حوالے سے بتایا کہ طالبان نے ایک مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کے جرم میں حلیمہ کو سنگسار کرنے کی سزا سنائی۔ حلیمہ کے خاوند نے اسے طالبان کے حوالے کیا۔ پولیس کے ترجمان سید سرور حسینی نے بتایا کہ پولیس نے طالبان کے احاطے پر چھاپہ مار کر اسے ایک کمرے سے برآمد کرلیا۔ پولیس کے پہنچنے کے بعد طالبان موقع سے فرارہوگئے۔

مزید : عالمی منظر