ایرانی جوہری معاملہ‘ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیاں بلیک لسٹ

ایرانی جوہری معاملہ‘ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیاں بلیک ...

واشنگٹن (آن لائن)امریکی حکومت نے درجنوں غیرملکی کمپنیوں اور افراد کو ایران کے خلاف عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ تاہم امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں فی الحال عائد نہیں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ واشنگٹن انتظامیہ نے امریکی کانگریس سے استدعا کی تھی کہ ایرانی جوہری معاملے پر عبوری ڈیل اور ایک مستقبل ڈیل کے لیے جاری مذاکرات کے تناظر میں تہران حکومت کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان نہ کیا جائے۔ جمعرات کے روز دو اہم سینٹیرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں امریکی حکومت کی درخواست کا ساتھ دیں گے۔

مزید : عالمی منظر