جوبائیڈن کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات

جوبائیڈن کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (آن لائن)امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم شانزو آبے سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں جاپان اور چین کے درمیان موجود کشیدگی اور مشرقی بحیرہ چین میں متنازعہ جزائر کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ جوبائیڈن نے امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان سکیورٹی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ چین کی جانب سے نومبر کے آخر میں ایئر ڈیفنس زون کے قیام کے اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس نئے ڈیفنس زون میں متنازعہ جزائر بھی شامل ہیں۔ اس چینی اعلان کے بعد حال ہی میں جنوبی کوریا نے بھی ایسے ہی ایک ایئر ڈیفنس زون کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -