کولوراڈو ‘طالبعلم کی فائرنگ سے 2 ساتھی زخمی ،حملہ آور نے خود کشی کرلی

کولوراڈو ‘طالبعلم کی فائرنگ سے 2 ساتھی زخمی ،حملہ آور نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولاراڈو(این این آئی) امریکی ریاست کولوراڈو میں طالبعلم کی فائرنگ سے 2 ساتھی زخمی ہوگئے ¾حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔پولیس حکام کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کےاینٹی نل شہر کے ایک ہائی سکول کے ایک طالبعلم نے عمارت میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سے 2 بچے زخمی ہو گئے، اس کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آورایک استاد کو قتل کرنا چاہتا تھا، پولیس نے واقعے کے بعد عمارت کو خالی کرا لیاجبکہ علاقے کے تمام سکول بھی بند کر دیئے گئے سکول میں تقریباً 2200 طالب علم پڑھتے ہیں اور اس میں 70 کلاس رومز بھی ہیں۔امریکی صدراوباما کو بھی واقعہ سے آگاہ کیا گیا ہے جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیاواضح رہے کہ اس سکول سے کچھ فاصلے پر واقع ایک اوراسکول میں گزشتہ برس فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوئے تھے فائرنگ کا حالیہ واقعہ نیوٹاو¿ن میں حملے کی برسی سے ایک روز پہلے پیش آیا جس میں 26افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -