امریکی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

امریکی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

نیویارک (اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے بجٹ ڈیل کی منظوری کے بعد کاروباری ہفتے کے اختتام پر حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان رہا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاﺅجونز انڈسٹریل ایوریج میں 16.6 فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا اور انڈیکس 15755.49 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں مجموعی طور پر اعشاریہ 01 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ناسٹک انڈیکس میں 2.57 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ ایوان نمائندگان کی جانب سے بجٹ ڈیل کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزید : کامرس