معاشی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘ سلمان شاہ

معاشی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘ سلمان شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) آئی سی ایم اے پاکستان نے ملک کے حقیقی معاشی صلاحیتوں کی نشان دہی کرنے کیلئے ایک انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا مقصد معاشی خوشحالی کے حصول کے طریقوں سے روشناس کرانا تھا۔ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین لاہور سٹاک ایکسچینج لمیٹڈ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور سینٹر انجینئر رخسانہ زبیری، انجینئر سہیل بن راشد شیخ، صدر، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اعزازی مہمان تھے۔ انسٹی ٹیوٹ کے کونسل ممبرز مسٹر غلام مصطفٰے قاضی، نائب صدر اور مسٹر سجاد احمد نے کبھی کانفرنس میں شرکت کی۔ڈاکٹر سلمان شاہ نے اپنے خطاب میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی صلاحیتوں کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا پاکستانی مارکیٹ ایشیاءمیں ترقی کرتی ہوئی بہترین مارکیٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں ایسے نئے مواقع پیش کرنے چاہئیں جو سرمایہ کار کے اعتماد کو متوجہ کرسکیں۔انہوں نے ملک کی معاشی طور پر مکمل بہتری کے طریقوں پر اظہار خیال کیلئے کانفرنس کے انعقاد کے آغاز کو سراہا۔ ضیاءالمصطفٰے صدر اور چیف ایگزیکٹو آئی سی ایم اے پاکستان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا معاشی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں اور ہم ان پر حاوی اسی صورت میں ہوسکتے ہیں جب ہم پہلے معیشت کو بہتر بنانے کیلئے اپنے کردار سے حقیقی طور پر آگاہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ادارے اور باڈیز ملک کی معیشت میں ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ آئی سی ایم اے پاکستان نے اپنے کردار کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے، انڈسٹری، ٹریڈ اور بزنس کے فروغ کیلئے” کارپوریٹ پاکستان“ قوم کی منزل کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ اس تجارتی نمائش کا مقصد کارپوریٹ سیکٹر کا فروغ، دنیا پر پاکستان کا کارپوریٹ اور سافٹ چہرہ پیش کرنا، بزنس میں اضافے کیلئے انٹر پرنیورز کا متحرک کرنا،پاکستان کی کاروباری مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور پاکستان کے نوجوانوں کو کاروبار کے لئے ذرائع تلاش کرنا ہے۔مسٹر عبدل خلیل، چیئرمین (سی پی ڈی) کمیٹی نے اپنے تعارفی کلمات میں کانفرنس اور ٹریڈ کی نمائش کے انعقاد کی اہمیت سے آگاہ کیا۔کانفرنس کے دیگر مقررین میں مسٹر ندیم نقوی، منیجنگ ڈائریکٹر کراچی سٹاک ایکسچینج نے پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹ کی صلاحیت، مسٹر اعجاز الرحمن، چیف انجینئر، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، مسٹر کاشف متین انصاری، سی ای او سچل انرجی ڈیویلپمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کی انرجی کے تناظر میں، ایک کیس آف ری نیو ایبل انرجی، مسٹر محمد اشرف باورنی، سی ای او۔کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ پاکستان بے شمار وسائل کا حامل ہے ۔
ان کے استعمال کو صرف منصفانہ اور موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ جس میں انسانی وسائل کی پروفیشنل ترقی بھی شامل ہے۔ کانفرنس میں انڈسٹری، ٹریڈ اور بزنس کے چیف ایگزیکٹوز اور معززین نے شرکت کی۔ مسٹر محمد یاسین، چیئرمین سی پی ڈی کمیٹی، لاہور برانچ کونسل تقریب کے روح رواں تھے جبکہ مسٹر عامر اعجاز خان چیئرمین لاہور برانچ کونسل نے شرکا کا شکریہ ادا کرنے کے فرائض سرانجام دیئے۔کانفرنس کے بعد ڈاکٹر سلمان شاہ چیئرمین لاہور اسٹاک ایکسچنج لمیٹڈ اور مسٹر ضیا المصطفٰے صدر آئی سی ایم اے پاکستان اور دوسرے مہمانان اعزازی نے 2 روزہ ٹریڈ نمائش کا افتتاح کیا۔

مزید :

کامرس -