فورڈ کا آئندہ سال چین اور برازیل میں نئے پلانٹ قائم کرنے کا اعلان

فورڈ کا آئندہ سال چین اور برازیل میں نئے پلانٹ قائم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیٹرائٹ (اے پی پی) امریکی کار ساز کمپنی فورڈ نے آئندہ سال چین اور برازیل میں نئے پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فورڈ امریکا کے صدر جوہینرک نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ سال چین میں 2 اور برازیل میں ایک پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امریکا میں کمپنی کے 7 پلانٹوں کے ماڈل بھی تبدیل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے دوران کمپنی 15 نئی ماڈل کی گاڑیاں متعارف کرائے گی جس میں چھوٹی لگژی گاڑیوں سڈان بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ مجموعی طور پر امریکہ میں پانچ ہزار ملازمتیں دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سال رواں کے دوران چین میں فورڈ کمپنی کی گاڑیوں کی طلب میں پچاس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -