چھٹی آل پاکستان چیمبر صدور کانفرنس کل بوربن میں شروع ہوگی

چھٹی آل پاکستان چیمبر صدور کانفرنس کل بوربن میں شروع ہوگی

راولپنڈی (نیٹ نیوز) چھٹی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کل 16 دسمبر کو بوربن (مری) میں شروع ہورہی ہے جس میں ملک بھر کے چیمبر آف کامرسز کے صدور شرکت کرینگے یہ کانفرنس راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقد ہوگی جس میں ملک بھر کے 32 سے زائد چیمبرز کے صدور شرکت کرینگے کانفرنس کے اہم نکات میں حکومتی جماعتوں کے الیکشن مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کی پاسداری کے حوالہ سے تبادلہ خیال کرنا اور حکومت کو کاروباری برادری کی ترجیحات سے آگاہ اور کاروباری برادری کو در پیش مسائل جن میں گیس بحران‘ امن و امان کی صورتحال‘ افراط زر‘ بے روزگاری‘ بیرونی سرمایہ کاری ‘ٹیکس کے نظام اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کے معاملات زیر بحث لائے جائیں گے ۔

ا

مزید : کامرس