فخر زمان چیمہ اور کا مران سعید کا کسان سٹور کا اچانک دورہ

فخر زمان چیمہ اور کا مران سعید کا کسان سٹور کا اچانک دورہ

لاہور ( پ ر)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کی ہدایات کے مطابق جنرل منیجر مارکیٹنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن فخر زمان چیمہ اور سینئر منیجر مارکیٹنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کا مران سعید نے کسان سٹور کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے این ایف ایم ایل کے عملے کو تاکید کی کہ ڈیلرز کو کھاد کی فراہمی ”پہلے آئیے پہلے پائیے “ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے ۔ اس مقصد کے حصول کےلئے جنرل منجیر کی ہدایات کے مطابق تمام بلک سٹوروں پر سنیارٹی لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے ۔ جنرل منجیر نے سنیارٹی لسٹ کی ایک کاپی ڈیلر حضرات کو دیتے ہوئے کہا کہ این ایف ایم ایل میں ایک بوری کی بھی خوردبرد برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی کو اس لسٹ سے باہر ایک بوری بھی دی جائے تو فوراً این ایف ایم ایل ہیڈ آفس اطلاع کریں تاکہ ایسا کرنے والے عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیا جا سکے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال ربیع سیزن کےلئے 30 لاکھ میٹر ک ٹن کھاد کی ضرورت ہے جس کا 84 فیصد پرائیوٹ سیکٹر نے مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن پرائیوٹ سیکٹر اس مقصد کے حصول میں ناکام رہا جس کی وجہ سے تمام اضافی بوجھ این ایف ایم ایل پر آن پڑا ہے ۔

مزید : کامرس