کینو کی برآمد یقینی بنانے کےلئے زرعی ادویات سے پاک کینو پیدا کرنے ہوں گے ‘محکمہ زراعت پنجاب

کینو کی برآمد یقینی بنانے کےلئے زرعی ادویات سے پاک کینو پیدا کرنے ہوں گے ...

لاہور(اے پی پی) کینو کی برآمد یقینی بنانے کےلئے پھل کی مکھی پر کنٹرول اور زرعی ادویات کی باقیات سے پاک کینو پیدا کرنے ہوں گے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے یہاں جاری بیان میں کہاہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے معاہدے کی وجہ سے کینو کی برآمد میں چیلنجز درپیش ہیں ، یورپی یونین، چین ، ایران ، فلپائن ، روس اور امریکا کینو کی برآمد کےلئے بہت بڑی مارکیٹس ہیںلیکن ان ممالک نے پھل کی مکھی سے متاثرہ اور زرعی ادویات کی باقیات والے پھل پر پابندی عائد کی ہوئی ہے ۔ ان مسائل کے حل کےلئے کاشتکاروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے ۔ترجمان نے ہدایت کی کہ باغبان پھل کی مکھی کے تدارک کےلئے مربوط اور جامع حکمت عملی اختیاراورزرعی اجناس کو ایفلا ٹاکسن سے بچانے کےلئے پیداوار کو ذخیرہ کرنے یا نقل و حمل سے قبل موجود نمی کو قابل محفوظ حد تک لانے کےلئے سائنسی اقدامات کر یں ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ہمیں کیڑوں اور بیماریوں کے تدارک کےلئے اندھا دھند سپرے سے احتراز کرنا ہو گا۔

مزید : کامرس