سامبا بینک کا 24فیصد سے زائد رائٹ شیئر جاری کرنے کا اعلان
کراچی(این این آئی)سامبا بینک نے کم ازکم اداشدہ سرمائے کی شرط پوری کرنے کے لئے 24فی صد سےزائد رائٹ شیئرزجاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جاری ہونے والے سرکلر میں سامبا بینک کے شعبہ قانون نے آگاہ کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے سال 2013 کے اختتام پر اداشدہ سرمائے کی حد 10 ارب روپے کرنے کی شرط رکھی ہے۔اس شرط کو پورا کرنے کے لئے بینک نے 2 ارب روپے مالیت کے رائٹ شیئرزجاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سامبا بینک کا کہنا ہے کہ رائٹ شیئرز سے دو ارب روپے بینلنس شیٹ میں شامل ہونگے جس سے منافع بہتر ہوگا۔