ایف بی آر نے موٹر وہیکل انکم ٹیکس کے نئے ریٹ جاری کر دئیے

ایف بی آر نے موٹر وہیکل انکم ٹیکس کے نئے ریٹ جاری کر دئیے

کراچی(اکنامک رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موٹر وہیکل انکم ٹیکس کے نئے ریٹ جاری کر دئیے ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹ پر 2 روپے فی کلو انکم ٹیکس عائد ہو گا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق مسافر گاڑی پر سالانہ 1200روپے انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ 850 سی سی گاڑی کی خریداری پر 10 ہزار انکم ٹیکس دینا ہوگا جبکہ ایک ہزار سی سی کی خریداری پر 20 ہزار روپے ٹیکس ہوگا۔ ایک ہزار سے 1300سی سی تک کی گاڑی پر 30 ہزار روپے ٹیکس ہوگا۔ 1300 سے 1600 سی سی تک کی گاڑی پر 50ہزار، 1600 سے 1800 سی سی تک کی گاڑی پر 75ہزار، 1800 سے 2000 سی سی تک کی گاڑی پر ایک لاکھ روپے، 2000 سی سی سے اوپر تک کی گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

مزید : کامرس