تیسری سہ ماہی میں بینکوں اور ڈی ایف آئیز کے غیر فعال قرضوں میں سترہ فیصد اضافہ

تیسری سہ ماہی میں بینکوں اور ڈی ایف آئیز کے غیر فعال قرضوں میں سترہ فیصد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں بینکوں اور ڈی ایف آئیز کے غیر فعال قرضوں میں سترہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں بینکنگ سیکٹر کے غیرفعال قرضوں میں سترہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا-اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر دوہزار تیرہ کے این پی ایل کے عوض ریکور شدہ رقم کا حجم چودہ ارب چھیاسی کروڑ روپے سے زائد ہے جو کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں سترہ ارب سے زائد تھی-بینکنگ سیکٹر تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں کمی توانائی کے بحران اور امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے بینکوں کے غیر فعال قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

کامرس -