200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کل ہو گی

200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کل ہو گی

فیصل آباد(اے پی پی ) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ( کل )پیر کو ہو گی جو رواں سال کی32 ویں اور مجموعی طور پر56ویں قرعہ اندازی ہے۔ مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کوبتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناﺅ کیا جائے گا۔

مزید : کامرس