سویابین کی منظور شدہ اقسام کااعلان

سویابین کی منظور شدہ اقسام کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی): ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے ۔ ماہرین زراعت نے کہاکہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے، سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں ۔اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہاکہ میر ا زمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے ۔ انہوںنے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے نیز فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو ۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی ، معلومات یا مشاورت کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

مزید :

کامرس -