سام سنگ نے ایکسس بیلٹی میپ“ موبائل اپلیکیشن متعارف کرادیا

سام سنگ نے ایکسس بیلٹی میپ“ موبائل اپلیکیشن متعارف کرادیا

لاہور(پ ر) دنیا بھر میں اولپمک اور وائرلیس مواصلاتی آلات میں پیرا اولمپک گیمز کی شراکت دار،سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے” ایکسس بیلٹی میپ“ موبائل اپلیکیشن متعارف کرادیا ہے جو صارفین کو بلا رکاوٹ پاک وصاف ماحول، شہری سہولیات کے علاوہ معذور افراد اور قریبی مقامات کے لئے تجویز فکردہ سفری راستوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گاکہ کہاں سے وہ پیرا اولمپک گیمز تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ سام سنگ الیکٹرانکس سی آئی ایس ہیڈ کوارٹرز کے صدر سنگ ہوجون کاکہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ سام سنگ نے گزشتہ چند برسوں سے پیرا اولمپک تحریک کی مکمل حمایت کی ہے۔ہمیں اس بات پر بھی خوشی ہے کہ سام سنگ کے تازہ ترین اسمارٹ فونز اور ٹیکنالوجیز معذور افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور شاندار نتائج حاصل کرنے کے لئے ان کی بھر پورحمایت کررہے ہیں۔ سام سنگ رسائی معذور افراد اور سوچی2014ءکی آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے”یونیائیٹڈ کنٹری“ فاﺅنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کررہاہے تاکہ قابل رسائی نقشہ موبائل اپلیکیشن کو ترقی دی جاسکے۔ قابل رسائی نقشہ ایک انٹر ایکٹیو منصوبہ ہے جو سوچی2014ءآرگنائزنگ کمیٹی نے معذور افراد کی مدد کے لئے شروع کیا ہے۔

مزید : کامرس