جاپان کے انڈونیشیا، فلپائن اور سنگاپور کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے

جاپان کے انڈونیشیا، فلپائن اور سنگاپور کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے انڈونیشیا، فلپائن اور سنگاپور کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کر لئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان نے متنازعہ جزائر کے معاملے پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اپنے موقف کی پذیرائی کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ جاپان کی حکومت نے یہ اعلان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا ہے۔ اس ضمن میں ٹوکیو تنظیم کے رکن ممالک کا اجلاس بھی ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا اور فلپائن کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کے نئے معاہدے کئے گئے ہیں جبکہ سنگاپور اور جاپان پہلے سے ہی ایسے ایک معاہدے میں منسلک تھے جس کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -