نومبر کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 47 فیصد کا نمایاں اضافہ

نومبر کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 47 فیصد کا نمایاں اضافہ

لاہور ( کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے پانچویں ماہ نومبر2013 ءکے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 47 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، دستیاب اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے دوران چار لاکھ 80 ہزار ٹن یوریا کھاد فروخت کی گئی، جبکہ گزشتہ سال نومبر 2012ءکے دوران تین لاکھ 27 ہزار ٹن یوریا فروخت کی گئی تھی-اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری تا نومبر 2013ءکے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں یوریا کھاد کی فروخت میں 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس دوران 5.1 ملین ٹن یوریا کھاد فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے گیارہ مہینوں کے دوران 4.2 ملین ٹن کھاد فروخت کی گئی تھی-انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس سے نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جائے گا بلکہ زائد ازضرورت زرعی اجناس کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے گا۔

مزید : کامرس