کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کاشیڈول جاری کر دیا گیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کاشیڈول جاری کر دیا گیا

کراچی(اکنامک رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت آئندہ ہفتے کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کاشیڈول جاری کردیا ہے۔ایس ایس جی سی حکام کے مطابق آئندہ ہفتے سی این جی اسٹیشنز پیر صبح آٹھ بجے سے ایک دن جبکہ بدھ صبح آٹھ بجے سے دو دن کیلئے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن کمپنی کے مطابق گیس کی طلب بڑھنے سے لائن پیک اور پریشر میں دباﺅ دیکھا جارہا ہے۔ مسئلے سے نمٹنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کے ہفتہ وار گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے شیدول کے تحت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز آئندہ ہفتے پیر صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔ ساتھ ہی سی این جی اسٹیشنز کو بدھ صبح آٹھ بجے سے اڑتالیس گھنٹوں کیلئے گیس سپلائی مزید بند رہے گی۔

مزید : کامرس