امریکہ کا ہم جنس پرست فوجی جوڑوں کو ملٹری کارڈ جاری کرنے کافیصلہ

امریکہ کا ہم جنس پرست فوجی جوڑوں کو ملٹری کارڈ جاری کرنے کافیصلہ
امریکہ کا ہم جنس پرست فوجی جوڑوں کو ملٹری کارڈ جاری کرنے کافیصلہ

  

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے تمام ریاستوں میں تعینات ہم جنس پرست فوجیوں کوعام فوجی جوڑوں کی طرح سہولیات فراہم کرنے کے لئے ملٹری شناختی کارڈزجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیردفاع چک ہیگل کی ہدایت پر  ہم جنس پرست فوجیوں کو ملٹری شناختی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ چک ہیگل نے کہا ہے کہ تمام ہم جنس پرست فوجی ملک کےلئے قربانیاں دیتے ہیں لہٰذا وہ قابل عزت اور امریکی قانون کے تحت مراعات لینے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہم جنس پرست جوڑوں کو ملٹری شناختی کارڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ وہ فوجی سہولیات کے سا تھ ساتھ دوسرے شادی شدہ جوڑوں کی طرح طبی سہولیات بھی حاصل کرسکیں۔

مزید : بین الاقوامی