کراچی میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائیاں ، 14افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائیاں ، 14افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائیاں ، 14افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کے ٹارگٹڈآپریشن کے دوران 14افرادکو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق چھاپہ مارکارروائیاں ملیر، بلدیہ ، لیاری ، رنچھوڑ لائن ، احسن آباد، شیرپاﺅ بستی اور مومن آبادمیں کی گئی ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے ۔

مزید : کراچی