بھارت میں موجود تینوں ٹیمیں پاکستان واپس پہنچ گئیں

بھارت میں موجود تینوں ٹیمیں پاکستان واپس پہنچ گئیں
بھارت میں موجود تینوں ٹیمیں پاکستان واپس پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں موجودخواتین سمیت تینوں ٹیمیں واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئی ہیں ۔ وطن واپس پہنچنے والی ٹیموں میں خواتین کبڈی ٹیم ، مردکبڈی ٹیم اور جونیئرہاکی ٹیم شامل ہیں ۔ ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے جونیئرہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے ۔ٹیم نے ورلڈکپ میں نویں پوزیشن حاصل کی ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کپتان عمربھٹہ نے کہاکہ جرمنی کے خلاف ٹیم اچھاکھیل پیش نہیں کرسکی ۔ جونیئرہاکی ٹیم کے کوچ منظورسینئر نے کہاکہ ٹیم کو کوچنگ سے زیادہ ماہرنفسیات کی ضرورت ہے ، بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم منتخب کی تھی ، کاکردگی سے مطمئن ہیں ۔نجم الحسن نے کہاکہ ٹیم میں کچھ خامیاں ہیں جن پر پردہ نہیں ڈال سکتے ، کسی بڑے ایونٹ میں کامیابی حاصل نہ کرسکے ۔مردوں کی کبڈی ٹیم نے گذشتہ روز بھارت سے شکست کھائی تھی اور ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -