دنیامیں کوئی کام ناممکن نہیں ، نیاپاکستان بنائیں گے: عمران خان

دنیامیں کوئی کام ناممکن نہیں ، نیاپاکستان بنائیں گے: عمران خان

بچوں کو تعلیم دلائیں گے ، نمل یونیورسٹی کی صورت میں نوجوانوں کو اچھاپلیٹ فارم ملا: پی ٹی آئی چیئرمین

دنیامیں کوئی کام ناممکن نہیں ، نیاپاکستان بنائیں گے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی،نمل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نیاپاکستان بنانااُن کا مشن ہے ، غریب بچوں کو تعلیم دلائیں گے ، دنیامیں کوئی کام ناممکن نہیں ۔نمل یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں امیر اور غریب کے لیے علیحدہ علیحدہ تعلیمی نظام ہیں لیکن اُنہیں خوشی ہے کہ نمل یونیورسٹی کی صورت میں نوجوانوں کو اچھاپلیٹ فارم ملا، وہ غریب بچوں کو تعلیم دلوائیں گے ، سکول بھی تعمیر کریں گے ۔اُنہوں نے طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں انصاف صرف پیسے والوں کے لیے ہے لیکن یادرکھیں ، دنیا میں کوئی بھی کام ناممکن نہیں ، جب تک انسان ہارنہیں مان لیتا، ہار بھی انسان کو نہیں ہراسکتی، نیاپاکستان بنانامیرامشن ہے ۔