اے پی ایل کے صدر بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے چیف جسٹس تصدق جیلانی کو مبارکباد

اے پی ایل کے صدر بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے چیف جسٹس تصدق جیلانی کو مبارکباد
اے پی ایل کے صدر بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے چیف جسٹس تصدق جیلانی کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ)اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لاءسوسائٹی کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی کو مبارکباد کے ایک خط میں پاکستانی لائرز اے پی ایل یوکے کے بیرسٹرز ‘ سولیسٹرز ‘ اور سپریم کورٹ آف انگلینڈ ‘ اور ویلز کے ججز کی طرف سے وہ انہیں باضابطہ طور پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اس وقت یہ چارج لیا ہے جب ایک مقبول ترین جج قانون و آئین کی بالا دستی کیلئے شاندار روایات قائم کرتے ہوئے رخصت ہوئے ہیں اور انہوں نے عدلیہ کی نئی راہیں مرتب کی ہیں بیرسٹر امجد ملک نے اے پی ایل تنظیم کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے چیف جسٹس سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ گمشدہ افراد کے بارے میں بھی سابقہ پالیسی کو جاری رکھیں گے مگر اس کے لیے انہیں ایک ایسا روڈ میپ مرتب کرنا ہو گا جس کے تحت اگر کوئی شخص ملکی مفاد کیخلاف کام کرتے ہوئے ایجنسیوں کی تحویل میں ہو تو اسے بھی اس مقصد کیلئے قائم کردہ خصوصی عدالت میں پیش کرنا چاہیے اس سلسلہ میں وہ 2010میں یوکے کی طرز کا ایک قانون ایکٹ 1997کے تناظر میں اپنی تجاویز دے چکے ہیں انہو ں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی قانون کی بالا دستی اور حکمرانی کے مترادف ہے مگر انہیں صاف اور ستھرا اور غیر جانبدار انصاف فراہم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اے پی ایل نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ اور نمائندگی کے حق کی طرف خصوصی توجہ دیگی کیونکہ یہ بڑا اہم اور قومی معاملہ ہے