غداری کیس حکومت کیلئے کانٹوں کا ہارثابت ہوگا: چودھری شجاعت حسین

غداری کیس حکومت کیلئے کانٹوں کا ہارثابت ہوگا: چودھری شجاعت حسین
غداری کیس حکومت کیلئے کانٹوں کا ہارثابت ہوگا: چودھری شجاعت حسین

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کارروائی انتقامی اور انصاف کے اصولوں کے خلاف کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غداری کیس عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی ایک کوشش ہے، مہنگائی عروج پر ہے اور بیروزگاری پھیل رہی ہے، غریب آدمی کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے فراموش کرچکی ہے۔

مزید : لاہور