بینائی تیز بنانے کےلئے مفید مشورے

بینائی تیز بنانے کےلئے مفید مشورے
بینائی تیز بنانے کےلئے مفید مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)آج کے جدید دور میں ہر شخص کمپیوٹر، موبائل، لیپ ٹاپ اور ٹی وی دیکھنے کا عادی ہے جس سے ہماری آنکھیں تھک جاتی ہیں لیکن کچھ طریقے استعمال کر کے آپ اپنی آنکھوں کو آرام دے سکتے ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ طریقے کون سے ہیں۔
آنکھوں کو آرام دیں
اٹھنے سے لے کر سونے تک ہماری آنکھیں مستقل کام کرتی ہیں لہذا ضروری ہے کہ اس دوران وقتاً فوقتاًانہیں آرام دیا جائے ۔ اس کے لئے آپ یہ کر سکتے ہیں کہ اپنی آنکھوں کو بند کر لیں اور ان پر اپنی ہتھیلیوں کو رگڑ کر لگائیں۔

میراکووالدہ نے تحریک انصاف کے احتجاج میں شمولیت کی مشروط اجازت دیدی تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں 
نمی کو یقینی بنائیں
اگر آنکھیں خشک ہوجائیں تو اس سے ان میں خارش، درد اور سوجن ہو جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ انہیں نم رکھیں۔
آنکھوں کی ورزش
اس مقصد کےلئے 20/20/20 ورزش ایک اچھا کام ہے یعنی 20فٹ کی دوری پر ہر 20منٹ کے بعد 20سیکنڈ کے لئے ایک خاص چیز پر فوکس کریں۔ یہ ورزش آپ کی آنکھوں کو بہت سکون دے گی۔
آنکھوں کو حرکت دیں
اپنی آنکھوں کو حرکت دیں اور کبھی بھی کسی ایک چیز پر بہت دیر تک توجہ مرکوز نہ رکھیں۔
چمک میں کمی
اپنے ٹی وی اور دیگر آلات کی چمک کو کم کریں کیونکہ اس طرح آپ کی آنکھوں کو سکون رہے گا لیکن اس بات کا بھی خیال رکھیںکہ چمک اتنی کم بھی نہ ہوجائے کہ آپ کو ٹیکسٹ پڑھنے میں مشکل پیش آئے۔

جدید ٹیکنالوجی کا شرمناک مقاصد کیلئے استعمال،نئی صنعت نے جنم لے لیاتفصیلات جاننے کیلئےکلک کریں  
وقفے کے ساتھ کام کریں
اگر آپ کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں تو کام کے دوران وقفے دیں۔ ہر دو گھنٹے کے بعد وقفے سے آپ کی آنکھیں پر سکون ہو جائیں گی۔
سورج کی روشنی سے بچائیں
سورج کی تیز شعاعیں آپ کی آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا ایک اچھی عینک کا استعمال کریں۔
کھانے کا استعمال
آپ کو چاہیے کہ گاجریں، آڑواور بلیو بیری کا استعمال کریں۔ ان کے کھانے سے آپ کی نظر بہتر رہے گی۔
لینز سے پر ہیز
آپ کو چاہیے کہ لینز کو زیادہ دیر تک نہ لگایا جائے کیونکہ اس سے آنکھ کی پتلی پر دباﺅ رہتا ہے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ 19گھنٹے سے زائد لینز کا استعمال آنکھ کے لئے بہت خطرناک ہوتا ہے۔ اسی طرح رات کو سوتے ہوئے ہر گز لینز مت لگائیں۔
کھیرے کا استعمال

آنکھوں کے لئے کھیرے بہت مفید ہیں۔ کھیرے کو باریک کاٹ کر اپنی آنکھوں پر رکھیں۔ اس سے آپ کی آنکھوںکو ناصرف سکون ملے گا اور آنکھیں خوبصورت ہو جائیں گی بلکہ یہ آپ کی نظر کو بھی بہتر رکھے گا۔

اندھی خاتون کی بینائی معجزاتی طور پر واپس،جاننے کے لئے کلک کریں

مزید :

تعلیم و صحت -