’میں تو اسے ماں سمجھتا تھا۔۔۔‘ گاﺅں والوں نے نوجوان لڑکے کی شادی ایک ایسی خاتون سے کروادی کہ دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی ہی ختم کر لی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

’میں تو اسے ماں سمجھتا تھا۔۔۔‘ گاﺅں والوں نے نوجوان لڑکے کی شادی ایک ایسی ...
’میں تو اسے ماں سمجھتا تھا۔۔۔‘ گاﺅں والوں نے نوجوان لڑکے کی شادی ایک ایسی خاتون سے کروادی کہ دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی ہی ختم کر لی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  



پٹنہ (نیوز ڈیسک) بیوہ بھابھی سے شادی پر مجبور کئے جانے والے بھارتی نوجوان نے شادی کے چند گھنٹے بعد ہی گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گلف نیوز کے مطابق نویں جماعت کے طالبعلم مہادیوا داس کے بڑے بھائی کی موت کے بعد اس کے گھر والوں نے اسے مجبور کیا کہ وہ اپنی بھابھی روبی دیوی سے شادی کرلے۔ روبی مہادیو سے 10 سال بڑی تھی اور وہ اسے اپنی ماں کی جگہ سمجھتا تھا۔ بیچارے لڑکے نے اس شادی سے بہت انکار کیا لیکن اس کے گھر والوں نے دباﺅ ڈال کر شادی کروادی۔

’آج سے میری بیگم تمہاری اور تمہاری میری۔۔۔‘ 2 مردوں کے درمیان شرمناک ترین معاہدہ اور پھر کیا ہوا۔۔۔

پیر کے روز ایک مقامی مندر میں لڑکے کی شادی کی گئی جہاں سے گھر واپس آتے ہی اس نے چھت کے ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے نوعمر لڑکے کی زبردستی شادی کروانے پر دونوں خاندانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس