پاکستان کی قطر سے ادھار ایل این جی لینے کی کوشش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے قطر سے ایل این جی ادھار لینے کےلئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان قطر سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار لینا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق ادھار ایل این جی کےلئے پاک قطر مذاکرات دوحہ میں ہوں گے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان کےو زیر خزانہ اسد عمر قطر سے ہونے والے مذاکرات کی قیادت کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان قطر سے سالانہ 4 سے 5 ارب ڈالرز کی ایل این جی درامد کر رہا ہے۔