بیکن ہاؤس سکول ماڈل ٹاؤن میں سالانہ سپورٹس گالاکاانعقاد

بیکن ہاؤس سکول ماڈل ٹاؤن میں سالانہ سپورٹس گالاکاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)گذشتہ روز بیکن ہاؤس سکول، 72-L ماڈل ٹاؤن میں سالانہ تقریب کا آ غاز کیا گیا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں تمام جماعتوں کے طلبہ نے پرُ جوش اندازمیں حصہ لیا۔ کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ پرنسپل مِس شازیہ حسنات نے اس دوران سکول کی پہلی ششماہی میں طلبہ کے کار ہائے نمایاں کا ذکر کیا۔ والدین نے تقریب میں بھر پور شرکت کر کے سکول پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔اس طرح یہ رنگا رنگ اور پرُ وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔