ہاکی ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کی ناقص کار کردگی پر وزیراعظم کا سخت اظہاربرہمی

ہاکی ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کی ناقص کار کردگی پر وزیراعظم کا سخت اظہاربرہمی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سخت اظہار برہمی کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ٹیم کی اس ناقص کارکردگی کے بعد بڑے پیمانے پر اکھا ڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی کئی اہم فیصلے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سامنے آئیں گے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فیڈریشن کی کارکردگی کے بارے بھی رپورٹ طلب کی ہے کہ اب تک فیڈریشن نے ہاکی کے کھیل کی ترقی اور اس کی بہتری کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں اس رپورٹ کی روشنی میں جلد ہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان بڑے فیصلے کریں گے قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں آٹھ سال کے بعد شرکت کی تھی اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں اس نے اپنے میچز میں کوئی بھی ایک میچ نہیں جیتا سوائے ایک میچ برابر کیا جو ایونٹ کی کمزرو ٹیم ملائشیاء کے خلاف تھا اور یہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ اتنے بڑے میگا ایونٹ میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی اتنی بری رہی ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اس حوالے سے فیڈریشن میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں اور ٹیم کی از سر نو تشکیل اور اس کے ایسے معاملات جس کی وجہ سے قومی ہاکی ٹیم نے ناقص کھیل پیش کیا ان کو دور کرنے کے لئے بھی اقدامات بروئے کار لانے کے لئے بھی سنجیدہ ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کیا رپورٹ پیش کی جاتی ہے اور اس کی روشنی میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کیا فیصلے صادر کئے جاتے ہیں اور ان کے مستقیبل میں اس کھیل کی ترقی کے حوالے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -