ایمرجنگ کپ،بھارت اور سری لنکا آج فائنل معرکے میں آمنے سامنے

ایمرجنگ کپ،بھارت اور سری لنکا آج فائنل معرکے میں آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)ایمرجنگ ٹیمز کپ کا فائنل میچ(آج)ہفتہ کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ بھارت اور سری لنکا کی ایمرجنگ ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔بھارتی ایمرجنگ ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ سری لنکا نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔
دونوں ایمرجنگ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ فائنل میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔