سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ولنگٹن (این این آئی)سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ 15دسمبر سے ولنگٹن میں شروع ہوگا۔میڈیار پورٹ کے مطابق آئی لینڈرز ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا باقائدہ آغاز 15 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے کریگی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 11 جنوری کو کھیلا جائیگا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔
ٗ مہمان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کے سیریز کے پہلے میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انکے خلاف سیریز کے لئے پہلے ہی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ آئی لینڈرز کے خلاف سیریز میں کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔