غیر معیاری اشیاء ضروریہ کی فروخت پر سخت کارروائی کی جائیگی : چودھری اکرم

غیر معیاری اشیاء ضروریہ کی فروخت پر سخت کارروائی کی جائیگی : چودھری اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری نے شہر کے مختلف بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کا دورہ اوراشیاء خوردونوش کی قیمتوں و معیار کا جائزہ لیا۔اکرم چوہدری نے سٹورز میں سبزی، فروٹ، گوشت اور کریانہ سیکشنز میں اشیاء ضروریہ کی مقدار، معیار اور قیمتیں چیک کیں۔انہوں نے سٹورز میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے ڈی سی کاؤنٹر ختم کرنے کی ہدایت کے باوجودمتعدد سٹورز میں الگ کاؤنٹرز کی موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام سٹورز انتظامیہ ڈی سی کاؤنٹرز پر دستیاب اشیاء ضروریہ کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹل سٹور کا نام دیں۔ حکومت کو مارکیٹ میں غریب امیرسب کے لئے اشیاء ضروریہ کی یکساں کوالٹی کی دستیابی چاہئے۔ اشیاء ضروریہ کی مقدار اور معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔تمام سٹورز سرکاری نرخ اور یکساں معیار پر اشیاء ضروریہ کی فروخت یقینی بنائیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب نے گلشن راوی میں صدف سٹور پر گوشت کی مہنگے داموں فروخت پر منیجر کی سخت سرزنش۔ انہوں نیاقبال ٹاون میں نامور سٹورز پرباسی گوشت کی مہنگے داموں فروخت پر وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ مجسٹریٹ کو فوڈ اتھارٹی انتظامیہ کے ہمراہ نوٹس لینے کی ہدایت کی۔غریب آدمی کے لئے زندگی دشوار کیوں کر رہے ہیں۔جائز منافع کے ساتھ عام آدمی کا بھی بھلا نہ بھولا جائے۔مزید براں محمد اکرم چوہدری نے سبزی و فروٹ منڈی ملتان روڈ کا بھی دورہ کیا اورمنڈی میں نیلامی کے عمل کو شفاف اور موثر اور آسان بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ سپلائی اینڈ ڈیمانڈ میکینزم کو فطری رکھ کر مصنوعی مہنگائی سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔منڈی انتظامیہ کو سبزی و پھل کی قیمتوں سے متعلق تجاویز دی ہیں۔اس حوالے سے مارکیٹ کمیٹی اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ذمہ داری دیں گے۔

شہر کی بڑی منڈیوں کی انتظامیہ کے مابین کوآرڈینیشن کی کمی ہے۔سٹورز اور منڈیوں میں قیمتوں میں تفاوت بھی پائی جاتی ہے۔منڈیوں میں قیمت خاطر خواہ کمی ہونی چاہیے۔حکومت ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہو گی۔سٹورز کواپنا برینڈ ڈی سی ریٹ پر بیچنا ہو گا۔محکموں کو کوآرڈینیشن بہتر کرنی ہو گی۔سب کو چاہیے کہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں۔کولڈ سٹوریج مافیا قیمتوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سے لائحہ عمل پر بات کریں گے۔منڈیوں میں انتظامی امور میں بہتری کی ضرورت ہے۔منڈی میں صفائی کی صورت حال بہتر ہے۔