یوسی پی میڈیا سکول کے زیراہتمام اقلیتوں کے حقوق پرسیمینار

یوسی پی میڈیا سکول کے زیراہتمام اقلیتوں کے حقوق پرسیمینار

  

لاہور(سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سکول آف میڈیا اینڈکمیونیکیشن اسٹڈیزکے زیراہتمام پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق پرسیمینار کاانعقادکیاگیا۔" ہم سب پاکستان ہیں" کے عنوان سے ہونے والا سیمینار سکول آف میڈیا کے فلم اینڈتھیٹر سنٹر میں ہوا۔سیمینارمیں سجاد میر،ڈاکٹر مغیث الدین شیخ،سلمان غنی، سلمان عابد،ڈاکٹر اسلم ڈوگر اور حافظ شفیق الرحمان سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے صدر سینئرتجزیہ کار سجاد میر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں۔

دنیا میڈیا گروپ کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ۔ڈین یوسی پی میڈیا سکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے سیمینار کے اختتام پر شرکا اور طلباوطالبات کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تقریب کے صدرسجاد میر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -