روٹی 10، نان 12کا ہو گیا ، ریٹ لسٹیں بھی آویزاں کر دی گئیں

روٹی 10، نان 12کا ہو گیا ، ریٹ لسٹیں بھی آویزاں کر دی گئیں

  

لاہور( نیوز رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پنجاب لاہور میں نان بائیوں نے سادہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا شہر کے کئی مقامات پر حکومتی اجازت کے بغیر ہی روٹی کی قیمت سات روپے کردی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی نان جس کی قیمت دس روپے تھے اب بارہ روپے میں فروخت ہورہا ہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ حکومتی اجازت کے بغیر نان کی دکانوں پر نئی قیمت مقرر کر دی گئی ہے اور اس کے لئے حکومت سے کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے جو ناانصافی ہے ۔حکومت کو اس حوالے سے سخت نوٹس لینا چاہیے ۔ اس حوالے سے جب ان سے اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ حکومتی نوٹی فیکیشن دکھائیں تو یہ کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس نہیں ہے اور اگر لینی ہے تو روٹی لو ورنہ نہ لو گیس کی اس قدر مہنگائی کی وجہ سے ہم ایسا کرنے پر مجبور ہیں اور پرانی قیمت پر ہم اگر روٹی اور نان فروخت کریں تو اس سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ نقصان ہورہا ہے اس حوالے سے ابھی نان ایسوسی ایشن او ر حکومت کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں اس دوران قیمتوں میں اضافہ ناانصافی ہے جب تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا جبکہ یاد رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن نے اٹھارہ دسمیر کو اپنے مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر شدید احتجاج کی بھی دھمکی دی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حوالے سے اب حکومت کیا اقدام کرتی ہے اور عوام کو اس حوالے سے ریلیف ملتا ہے کہ نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -