لاہور بار کے الیکشن، امیدوار برائے سیکرٹری ملک عدیل کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور بار کے الیکشن، امیدوار برائے سیکرٹری ملک عدیل کے اعزاز میں عشائیہ

  

لاہور (پ ر)جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی بار ایسوسی ایشن لاہور بار کے الیکشن 2019۔20 کی انتخا بی مہم عروج پر پہنچ گئی لاہور بار کے الیکشن کے سلسلے میں مختلف امیدواروں کی جانب سے انتخا بی مہم پورے زوروں پر ہے اسی سلسلے لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 2019۔2018 کے حوالے سے امیدوار برائے سیکرٹری ملک عدیل احسان کے اعزاز میں میاں داؤد افضل کی جانب سے عشاعیہ کا اہتما م کیا گیا۔تقریب میں چو ہدری ظہیر ،ملک خلیل ،میا ں فیصل شہزاد ارشد ، میا ں امتیا ز کمبو ہ ایڈووکیٹ ،سجا د بسرا ایڈووکیٹ ،چو ہدری سعید ایڈووکیٹ ، شفقت قا دری ایڈووکیٹ ، چو ہدری الطا ف ایڈووکیٹ ، محمد ذیشان عا مرودیگر شامل تھے۔ اس موقع پر امیدوار برائے سیکٹری لاہور بار ملک عدیل احسان نے اپنا منشور پیش کیا۔

کرتے ہوئے کہا کہ میں وکلاء برادری کے لیے ایسے اقدامات بروئے کار لاؤنگا جن سے انکا امیج بحال ہو گا۔ میں خاص طور پر ینگ وکلاء کی بحالی کے لیے اہم اقدامات کرونگا،ہمیشہ وکلاء کی بحالی اور بہتری کے لیے ہر فورم پر انکے ساتھ قدم با قدم چلونگا۔اعشائیے میں وکلا ء کی بھر پو ر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -