محمد جاوید پاشا کی کتاب’’ سات دن ڈھاکہ میں‘‘ شائع ہوگئی
لاہور(پ ر) نامور کالم نگار اور ڈرامہ نگار محمد جاوید پاشا کی کتاب ’’ سات دن ڈھاکہ میں ‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر ایک سفر نامہ ہے جو بنگلہ دیش کے لوگوں کے معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی حالات کا احاطہ کرتا ہے۔ کتاب میں سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے اسباب و اثرات اور واقعات و حالات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ یوں یہ ایک سفر نامہ ہی نہیں بلکہ سقوط مشرقی پاکستان کے سانحہ پر ایک غیر جانبدار تصنیف ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ آج کی نوجوان نسل کیلئے بہت اہم ہے جو نامور پبلیشرز ’’ کلاسک‘‘ نے ’’ سپوتنگ‘‘ میں شائع کیا ہے جو پنجاب کے سکولوں ، کالجوں اور لائبریریز کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے منظور شدہ ہے۔ یوں نوجوان نسل تک’’ سات دن ڈھاکہ میں‘‘ تک رسائی آسان ہے اور وہ اس سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ اور شاید یہی جاوید پاشا کا اس کتاب کو لکھنے کا ایک مقصد ہے۔ ’’ سات دن ڈھاکہ میں ‘‘ کلاسک کی دکان واقع ریگل چوک، 42 دی مال لاہور پر نہایت کم قیمت پر دستیاب ہے۔