متروکہ وقف املاک بورڈ کے 4 ملازمین کو ہر سال حج پر بھیجا جائے گا،طارق وزیر

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 4 ملازمین کو ہر سال حج پر بھیجا جائے گا،طارق وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق وزیر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری ،وفاق سیکرٹری اور چیئرمین بورڈ خصوصی کاوش کی وساطت سے ہر سال 4بورڈ ملازمین کو حج پر بھیجا جائے گا ۔ جبکہ ملازمین کے لئے رہائشی کالونی اور میڈیکل سمیت سفری سہولیات دیگر اہم مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔طویل عرصہ سے اپ گریڈاور ترقی نہ پانے والے ملازمین کو ترقی دینے کے لیے کاروائی شروع کی جا رہی ہے ۔

۔بورڈ ملازمین محکمہ کی ترقی اور امیج بلڈنگ کے لئے پوری ایماننداری سے کام کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں افسران وملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یاصر اصغر مونگا ،ایڈیشنل سیکرٹری ثناء اللہ ،چیف انجینئر کرنل (ر)غفور،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،ایکسئین عارف بٹ ،شیخ کاشف، علی اصغر الحسینی ،فضل ربی سمیت و ویگرہ بورڈ افسران وملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ سٹاف کو چاہیے کہ بورڈ کی آمدنی میں اضافہ کے لیے محنت کریں ہم چاہتے ہیں کہ تمام ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدمات کیے جائیں ،سیکورٹی ٹیکنیکل سٹاف کو درپیش مشکلات حل کی جائیں گی۔ سیکرٹری بورڈ نے ملازمین کے سروس سٹرکچر میں بہتری،کمپیوٹر آپریٹرز سمیت طویل عرصہ زیر التوا دیگر سٹاف کی اپ گریڈیشن کے لیے کاروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ دفتر میں فائلوں کو اچھے طریقہ سے ہینڈل کیا جائے اور محفوظ جگہ پر رکھا جائے ۔انہوں نے فردا فرداملازمین کو درپیش مسائل سنے اور حل طلب مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ملازمین و افسران نے بذیعہ کھلی کچہری اہم مسائل کے حل کے لیے عملی اقدمات کی یقین دہانی پر سیکرٹری بورڈکا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوے انکے اقدمات کی تعریف کی