شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب

شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب

  

لاہور (جنرل رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور کی انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شیخ زاید ہسپتال لاہور کی قیادت کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد ڈاکٹرز نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں معمول کے مطابق کام کا آغاز کردیا ہے۔

او پی ڈی کے مختلف شعبہ جات میں معمول کے مطابق مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات کی بھر پور فراہمی جاری رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -