چڑیا گھر میں بندروں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب،بچوں نے ٹیبلو پیش کئے

چڑیا گھر میں بندروں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب،بچوں نے ٹیبلو پیش کئے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور چڑیا گھر میں بندروں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دی ٹرسٹ سکول کے بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔ بچوں نے بندروں کے کاسٹیوم پہن رکھے تھے۔دی ٹرسٹ سکول نے بندر اولو ببون کے بچے کا نام "بنٹو" رکھا تھا۔ بچوں نے بندروں کی اہمیت پر ٹیبلو پیش کیا۔ تقریب میں ڈائریکڑ وائلڈ لائف محمد نعیم بھٹی , ڈپٹی ڈائریکڑ ساجد لطیف, ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر تنویر احمدو دیگر افسران نے شرکت کی۔تقریب میں کیک بھی کا ٹا گیا ۔اس مو قع پر’’پا کستان ‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی ڈائریکڑ ساجد لطیف نے کہا کہ بندرو ں کے عالمی دن کو منا نے کا مقصد بچو ں میں اس جا نو ر کی تا ریخ کے حوالے سے آگا ہی فرا ہم کر نے کے سا تھ انسا ن دوست جانور کا بھی تعارف کروا نا شا مل ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ یہ جا نور چو نکہ بچو ں میں خا صا مقبو ل ہو تا ہے اس لئے بچے اس دن کو بہت خو شی سے منا تے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اس قسم کی تفریحا ت بچو ں میں مثبت رویہ پیدا کر تی ہیں.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -