بھارت سے آئے ہندو یاتریوں نے کرشنا مندرمیں مذہبی رسومات ادا کیں

بھارت سے آئے ہندو یاتریوں نے کرشنا مندرمیں مذہبی رسومات ادا کیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)تاریخی کٹاس راج مندر کی یاترا اور مہا شیو پوجا کے لئے بھارت سے پاکستان آئے ہندو یاتریوں کی لاہور میں کرشنا مندر راوی روڈ میں پوجا پاٹ اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ یاتریوں نے گریٹر اقبال پارک کی سیر اورشہر کے تاریخی مقامات،شاہی قلعہ بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا،یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس روانہ ہو جائیں گے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان عامر حسین ہاشمی کے مطابق بھارت سے آئے127 ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے تھے ۔

یاتریوں نے کرشنا مندر میں پوجا پا ٹ کی بھجن گائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس اور سیکورٹی سمیت دیگر عملہ انکے ہمراہ تھے ۔

پارٹی لیڈر شیو پرتاب بجاج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور بہت خوبصورت ہے سرحد دونوں طرف ایک جیسی تہذیت ،ایک جیسے لوگ اور فن تعمیر ہے ایسی صور ت میں تمام تر اختلافات ختم ہونے چاہیں اور مل بیٹھ درپیش تمام مسائل کو حل کرنا چاہیے ۔ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کو پاکستان میں رہائش ،ٹرانسپورٹ اورتمام سہولیات بر وقت فراہم کی گئیں جس پر یاتریوں کا اظہار تشکر اور اطمنان پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے ۔