ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،وکلاء کا ہائیکورٹ کے باہر حرمت رسولؐ مظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،وکلاء کا ہائیکورٹ کے باہر حرمت رسولؐ مظاہرہ

  

لاہور(پ ر)کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،تحریک ناموس رسالتؐ کی اپیل پرتمام مکاتب فکرکی دینی جماعتوں نے بیرونی دباؤپرشاتمہ رسول آسیہ ملعونہ کی رہائی اور توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمدنہ کرانے کیخلاف بھرپور احتجاج اور مظاہرے کیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور وکلاء برادری نے کنوینئرتحریک ناموس رسالتؐ علامہ محمد ممتاز اعوان چیئرمین الامہ لائرزفورم جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملعونہ آسیہ کی رہائی کیخلاف ایک بھرپورحرمت رسولؐ مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ کو غیر مؤثر کرنے سے انار کی پیدا ہوگی۔

اور شدیدمنافرت پہلے گی سلک ٹڈ حکومت وطن عزیز میں معاشی بحران کے بعد مذہبی بحران پیدانہ کرے اور عقل کے ناخن لے ورنہ بھڑتے ملکی بحران انکے ڈاواں ڈول اقتدار کا سورج غروب کردینگے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -