ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ورکرزکی جانب سے محفل میلادؐ،شفاقت علی،مزمل بٹ کی شرکت

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ورکرزکی جانب سے محفل میلادؐ،شفاقت علی،مزمل بٹ کی شرکت

  

لاہور(پ ر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی طرف سے راوی ٹاؤن زون ۱ کے دفتر میں زونل آفیسرشفاقت علی،مزمل بٹ اور نعمان صاحب کی سرپرستی میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا۔جس میں خالد بٹ شہید گروپ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر عمران بٹ، چئیرمین ملک عارف، صدرراوی ٹاؤن زون۱ محمد علی ،زاہد سرور،شاہویزخان،خرم،غلام مجتبی،علی ظفرو دیگر حضرات نے شرکت کی۔محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گا۔اس کے بعد دیگر نعت خواں نے نے نعت خوانی پڑھی۔اور بعد میں صاحبزادہ احمد حسین رضوی نے آقا دو جہاں کی شان میں خصوصی خطاب کیا۔

میلاد میں حاضرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔اس حوالے سے زونل آفیسر شفاقت علی کا کہنا تھا کے محفل میلاد میں انتظامیہ نے بہت حسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔جس میں اسد علی،عابدعلی،میاں یونس،محمد اشرف،ملک اورنگزیب،محمد علی،شبیراحمد،قاری اشفاق،ریاست علی،ندیم،غازی اور ملک زاہد کی ٹیم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کے علاوہ راوی ٹاؤن کے تمام سپروائزرسٹاف،آفس سٹاف،ریوینیو سٹاف نے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سالانہ محفل میلاد میں شرکت کی اور اپنے اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دئیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -