حکومت احتساب کی آڑ میں انتقام کا سلسلہ فوری بند کرے ،حافظ اسعد عبید

حکومت احتساب کی آڑ میں انتقام کا سلسلہ فوری بند کرے ،حافظ اسعد عبید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر حافظ اسعد عبید نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کی آڑ میں منتخب اراکین اسمبلی اور بالخصوص ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا احتساب کی آڑ میں انتقام کرنے والوں کو خدا خوف اور اس کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے ۔ قوم شریعت او ردین والا انصاف چاہتی ہے۔ تحریک انصاف والا نہیں۔ شہباز شریف اور دیگر راہنماؤں پر حکومت کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکی اور نہ ہی خواجہ برادران پر کوئی جرم ثابت ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک و قوم کی بہتری کیلئے میاں شہباز شریف اور خواجہ برادران سمیت دیگر بے گناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے۔

اور احتساب کر آڑ میں انتقام کا سلسلہ بند کرے۔