نوا میڈیکل سنٹر اور دلاور حسین فاؤنڈیشن کامشترکہ میڈیکل کیمپ

نوا میڈیکل سنٹر اور دلاور حسین فاؤنڈیشن کامشترکہ میڈیکل کیمپ

  

لاہور(پ ر)نوا میڈیکل سنٹر اور دلاور حسین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے غریب اور نادار افراد کیلئے نووا میڈیکل سنٹر ایمپرس روڈ پرفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹروں نے مختلف امراض کا شکار درجنوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا ۔

جبکہ شوگر ، ٹی بی سمیت دیگر امراض کے مفت میڈیکل ٹیسٹ اور ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔

نوا میڈیکل سنٹر اور دلاور حسین فاؤنڈیشن کے منتظمین کی جانب سے مستقبل میں بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -