ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور ایجوکیشن بورڈ کے الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور ایجوکیشن بورڈ کے الیکشن کے حتمی نتائج کا ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور ایجوکیشن بورڈ کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان، الیکشن کمیشنر الطاف حسین کے مطابق دوبارہ گنتی کے دوران عارف محمود گجر نے393 ووٹ حاصل کر کے صدر قرار دے دئیے گئے جبکہ پریس سیکرٹری کے لیے اعجاز احمد اعجاز کانٹے دار مقابلہ کے بعد 396ووٹ لے کر منتخب ہو گئے۔ اعجاز احمد اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے،جبکہ نو منتخب صدرعارف محمود گجرنے کہا کہ الیکشن کے دوران ووٹ دینے والوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

اور اپنے وعدوں کی تکمل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -